کراچی (نیউজ ڈیسک) سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر طحہٰ احمد خان نے پشاور اسکول حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور اسکول حادثہ کے دوران معصوم بچوں کی ناگہانی اموات پوری قوم کے لیے ایک بڑا سانحہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں بچوں کی حفاظت ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ ایسے واقعات سے بچا جاسکے۔


