ممبئی ڈیسک۔ بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رجنی کانت نے انکشاف کیا ہے کہ امیتابھ بچن نے مالی بحران کے دوران تقریباً 90 کروڑ روپے کا قرض اتارا۔
انہوں نے بتایا کہ قرض چکانے کے لیے امیتابھ بچن نے مسلسل 3 سال تک روزانہ 18 گھنٹے کام کیا۔ اس دوران انہیں صحت کے متعدد مسائل کا بھی سامنا تھا۔
رجنی کانت نے ایک تقریب میں بتایا کہ شہرت کی بلندیوں کے بعد امیتابھ بچن نے پروڈکشن کمپنی اے بی سی ایل قائم کی۔ کاروبار میں ناکامی کے باعث وہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہو گئے۔
امیتابھ بچن کو ممبئی کے علاقے جوہو میں اپنا گھر اور دیگر جائیدادیں فروخت کرنا پڑیں۔ اس مشکل وقت میں بالی ووڈ کے بعض افراد نے ان کا مذاق بھی اڑایا تھا۔
رجنی کانت نے کہا کہ امیتابھ بچن نے صحت کے مسائل کے باوجود تین سال تک روزانہ 18 گھنٹے محنت کی۔ اس وقت ان کی عمر 64 برس تھی۔
انہوں نے اپنا تمام قرض ادا کر دیا۔ اداکار نے مزید بتایا کہ امیتابھ بچن نے نہ صرف اپنا پرانا گھر دوبارہ خریدا بلکہ اسی سڑک پر مزید 3 گھر بھی خریدے۔
رجنی کانت نے امیتابھ بچن کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے اسے ان کی اصل پہچان قرار دیا۔ واضح رہے کہ رجنی کانت اور امیتابھ بچن اندھا قانون، گرفتار اور ہم جیسی فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔
دونوں اداکار 33 سال بعد فلم ویٹائیان میں دوبارہ نظر آئے جو 10 اکتوبر 2024 کو ریلیز ہوئی تھی۔


