انٹرنیشنل ڈیسک (نیوز ڈیسک) — بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے بالی ووڈ اداکار عمران خان کو 28 اکتوبر تک بھارت چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔ اداکار نے 10 اکتوبر کو ممبئی کے اگست کرانتی میدان میں احتجاج میں شرکت کی تھی۔
احتجاج کے دوران مظاہرین نے چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔ پولیس نے احتجاج کے دوران عمران خان، لیکھا واشنگٹن اور زین میری خان کو حراست میں لیا تھا۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق پولیس نے امیگریشن قانون کے تحت کارروائی کی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان امریکی شہری ہیں اور بھارتی شہری نہ ہونے کے باوجود احتجاج میں شریک ہوئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کی بھارتی شہریت نہ ہونے سے متعلق اطلاعات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔


