فیصل آباد: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے فیصل آباد ریجنل آفس نے خزاں سمسٹر 2026 کے مختلف تعلیمی پروگراموں میں داخلوں کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 24 اگست 2026 مقرر کی گئی ہے۔
ریجنل ڈائریکٹر اے آئی او یو فیصل آباد ڈاکٹر بشیر احمد سمیم کے مطابق میٹرک، ایف اے، آئی کام، ایف ایس سی، ایسوسی ایٹ ڈگری، بی اے، بی کام، بی ایس، بی بی اے اور بی ایڈ سمیت مختلف پروگراموں میں داخلے جاری ہیں۔
انہوں نے خواہش مند طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ آخری تاریخ کا انتظار کیے بغیر داخلہ فارم مکمل کرکے مقررہ فیس بروقت جمع کرا دیں۔ داخلوں سے متعلق معلومات اور رہنمائی کے لیے طلبہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے فیصل آباد ریجنل آفس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔


