نیوز ڈیسک (الجزیرہ) — الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق رواں ماہ ہونے والے اسرائیلی انتخابات کا عمل پانچ ملین سے زائد فلسطینیوں کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔ ان لاکھوں متاثرہ افراد کا اس انتخابی عمل میں کوئی عمل دخل اور ووٹ دینے کا حق نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس آبادی کو رائے دینے کی اجازت نہیں ہے جب کہ انتخابی نتائج ان کے مستقبل کے حوالے سے انتہائی اہم ثابت ہوں گے۔


