اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ تین نومبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے ڈائریکٹر اکیڈمی گروپ کیپٹن ریٹائرڈ عرفان اصغر نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں جاری ہیں۔
ایشیائی ممالک سے مردوں کی نو ٹیمیں اور خواتین کی آٹھ ٹیمیں ان مقابلوں میں حصہ لے رہی ہیں۔
ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے چھ نومبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ سات نومبر کو فائنل مقابلہ ہوگا۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔


