(انٹرنیشنل ڈیسک) اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت کی ہے۔
کونسل کے مطابق ان حملوں میں شہری ہوائی اڈوں اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا۔ رکن ممالک نے بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب میں تجارتی جہازوں کے خلاف حوثیوں کے مسلسل حملوں کی بھی مذمت کی۔
سلامتی کونسل کی طرف سے جاری کردہ بیان میں تجارتی جہازوں اور ان کے عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔


