واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سخت تنقید کا سامنا کرنے کے بعد کہا ہے کہ پینٹاگون ندال مالک حسن کو ہلاک کرنے کا منظر ٹی وی پر براہ راست نہیں دکھائے گا۔
صدر ٹرمپ مبینہ طور پر وسط مدتی انتخابات سے پہلے ووٹروں کو متاثر کر کے اپنے لیے ووٹوں میں اضافے کی سبیل پیدا کرنا چاہتے تھے۔
اس سلسلے میں امریکی پینٹاگون نے دہشت گرد قرار دیے گئے اس شخص کو ہلاک کرنے کا منظر ٹی وی پر براہ راست پیش کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ لیکن اس اعلان پر سخت تنقید کی جانے لگی جس کے بعد صدر ٹرمپ نے اپنا فیصلہ بدل دیا ہے۔


