اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے بنکاک میں ایم ایس سی آئی نمائندوں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کی سرمایہ منڈی میں اصلاحات اور درجہ بندی کے معیار پر گفتگو ہوئی۔
وزیرِ خزانہ نے گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ہمراہ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کی۔ ملاقات میں ابھرتی ہوئی منڈی کا درجہ حاصل کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرِ خزانہ نے بہتر ہوتے معاشی اشاریوں اور اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی بڑھتی شرکت اجاگر کی۔ شرکاء نے عملی مسائل کے حل اور سرمایہ منڈی تک رسائی بہتر بنانے کے لیے تکنیکی رابطوں کی حمایت کی۔


