مظفرآباد (کشمیر ڈیسک) وزیر صنعت و تجارت آزاد کشمیر عبدالرحمان آرائیں نے اے جے کے ٹیوٹا کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا ہے۔ مرکزی دفتر آمد پر حکام نے وزیر حکومت کا استقبال کیا اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
اس موقع پر ادارے کی کارکردگی اور درپیش مسائل کے حوالے سے ایک تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں چیئرمین اے جے کے ٹیوٹا مرزا عامر محمود اور سیکرٹری مرزا ارشد محمود جرال بھی شریک تھے۔ وزیر حکومت نے متعلقہ حکام کو ادارے کے مسائل حل کرنے اور مؤثر اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔
انہوں نے کہا کہ فنی تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی سے واقفیت نوجوانوں کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔
عبدالرحمن آرائیں نے کہا کہ اے جے کے ٹیوٹا محدود وسائل کے باوجود اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہا ہے۔ انہوں نے گورنমেন্ট کالج آف ٹیکنالوجی راولاکوٹ کی عمارت کی تعمیر کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی۔
حکومت آزاد کشمیر نوجوانوں کو ہنرمند بنانے اور روزگار کے مواقع دینے کے لیے پرامید ہے۔


