بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف جوہری بم استعمال نہیں کریں گے۔ صدر کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے معاملے پر عوامی سطح پر یہ پہلا بیان سامنے آیا ہے۔
البتہ انہوں نے اس بات کی تردید نہیں کی کہ امریکا دیگر بڑے روایتی ہتھیار استعمال کر سکتا ہے۔


