نیوز ڈیسک (غزہ)۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی تقریباً دس لاکھ بے گھر فلسطینیوں کو سیلاب کے خطرات کا سامنا ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق موسم سرما کی قریب آنے والی صورتحال سے ان متاثرہ افراد کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔


