انٹرنیشنل ڈیسک۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں بانیہال اور بارہمولہ کے درمیان مسافر ٹرینیں 31 اکتوبر تک معطل کر دی گئی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ریلوے نے سرینگر میں ایک بیان جاری کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پٹری کی مرمت اور بحالی کی وجہ سے ٹرین سروس معطل رہے گی۔
بانیہال بارہمولہ ٹرین سروس کی معطلی سے اس کوریڈور پر سفر کرنے والے مسافر متاثر ہوں گے۔ یہ ریلوے کوریڈور وادی کشمیر کے کئی قصبوں کو آپس میں جوڑتا ہے۔


