سرینگر (انٹرنیشنل ڈیسک) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پچپن سالہ اسپیشل پولیس افسر بشیر احمد کی لاش ضلع کشتواڑ سے برآمد ہوئی ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بشیر احمد ضلع کشتواڑ کے علاقے تریگام کا رہائشی تھا اور اپنی سرکاری رائفل کے ہمراہ لاپتہ ہو گیا تھا۔
اس کی لاش کشتواڑ میں تریہگام کے علاقے وانی پورہ میں ان کے گھر کے عقب سے برآمد ہوئی۔ بھارتی فوج کی طرف سے بڑے سرچ آپریشن کے بعد اس کی لاش جمعہ کی صبح برآمد ہوئی۔
ایس پی او بشیر احمد تریگام کی پدیل پولیس پوسٹ پر تعینات تھا۔
بھارتی پولیس کے مطابق ایس پی او کے لاپتہ ہونے اور موت کے حالات کا تعین کرنے کے لیے تمام ممکنہ پہلوئوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔


