اسلام آباد (صورتِ حال، بزنس ڈیسک) وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے کلائمیٹ ولنریبل فورم، وی 20 سیکرٹریٹ اور مورگن اسٹینلے کیپٹل کے نمائندوں نے ملاقاتیں کی ہیں۔ ملاقاتوں کے دوران موسمیاتی مالی معاونت بڑھانے پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر کیپٹل مارکیٹ میں اصلاحات اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی رسائی بہتر بنانے کے امور زیر بحث آئے۔


