وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ۔ تصویر: اے پی پی
بنکاک (بزنس ڈیسک) وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ کو 2027 کے لیے عالمی بینک گروپ اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے بورڈز آف گورنرز کا چیئرمین نامزد کر دیا گیا۔
اے پی پی کے مطابق نامزدگی کا اعلان بنکاک میں 2026 کے سالانہ اجلاسوں کے پلینری سیشن میں ہوا۔ وزارت اقتصادی امور نے بتایا کہ پاکستان 1953 کے بعد پہلی مرتبہ اس منصب پر فائز ہوگا۔


