رياض (اسپورٹس ڈیسک) سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ 2027 ایشین کپ کی تیاریاں طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری ہیں۔ ٹورنامنٹ کی مقامی آرگنائزنگ کمیٹی کے مطابق حالیہ حملوں کے باوجود تمام تیاریاں مقررہ منصوبے کے تحت آگے بڑھ رہی ہیں۔
ٹورنامنٹ کے لیے کھیلوں کے مقامات، دیگر سہولتیں اور معاون خدمات کی فراہمی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ایشین کپ 7 جنوری سے 5 فروری 2027 تک سعودی عرب میں کھیلا جائے گا۔
اس ہفتے کے آغاز میں ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) نے کہا تھا کہ ایونٹ ملتوی کرنے کے فیصلے میں اسے کوئی جلدی نہیں۔


