اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن ایشین ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ ان کے ہمراہ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ کامران خالد جنجوعہ بھی ہوں گے۔
ایشین ٹین پن بالنگ فیڈریشن کی مجلس عاملہ کا اجلاس دس نومبر کو ہوگا۔ جنرل کونسل کا اجلاس گیارہ نومبر کو دوحہ، قطر میں منعقد ہوگا۔
اس دوران ایشین ٹین پن بالنگ فیڈریشن کے انتخابات بھی ہوں گے۔
انتخابات میں آئندہ چار برس کے لیے نئے عہدیداروں کا انتخاب کیا جائے گا۔ جنرل کونسل کے اجلاس میں ایشیائی ممالک کے نمائندے شریک ہوں گے اور انتخابات میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔


