پورٹ قاسم پر بحری جہاز اور بندرگاہی تنصیبات۔ فائل فوٹو: پورٹ قاسم اتھارٹی کی سرکاری ویب سائٹ
فائل فوٹو
اسلام آباد (صورت حال، بزنس ڈیسک) وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے متعلقہ حکام کو پورٹ قاسم کی تجارتی سرگرمیاں منظم کرنے اور ماسٹر پلان پر مؤثر عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔
اے پی پی کے مطابق انہوں نے جمعہ کو پورٹ قاسم سے متعلق اجلاس کی صدارت کی، جس میں کاروباری منصوبے اور مجوزہ کرکٹ گراؤنڈ کے امور کا جائزہ لیا گیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ تجارت اور معاشی سرگرمیوں کی معاونت کے لیے بندرگاہوں پر خدمات بہتر بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے کاروباری منصوبے کو قومی ترقی کی ترجیحات اور بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ بنانے پر بھی زور دیا۔


