سی پی او راولپنڈی کا تھانوں کے انتظامی امور کا جائزہ۔ تصویر: اے پی پی، 16 اکتوبر 2026
راولپنڈی (صورت حال، نیوز ڈیسک) سٹی پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا نے پولیس افسران کو شہریوں کی شکایات فوری اور مؤثر انداز میں حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اے پی پی کے مطابق انہوں نے یہ ہدایات مورگاہ، چکری اور چونترہ کے تھانوں میں کھلی کچہریوں کے دوران دیں۔ سی پی او نے شہریوں کے مسائل سن کر متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کیے۔
انہوں نے کہا کہ شکایات کے حل میں غفلت، لاپروائی اور غیر ضروری تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ افسران قانون کے مطابق فوری کارروائی کریں اور شہریوں کو غیر ضروری کاغذی کارروائی سے بچائیں۔
سی پی او نے تھانوں میں آنے والے افراد سے باوقار اور شائستہ برتاؤ کی ہدایت بھی کی۔ انہوں نے چکری اور چونترہ میں حوالات، سرکاری ریکارڈ اور انتظامی امور کا جائزہ لیا اور تھانہ سطح پر خدمات بہتر بنانے پر زور دیا۔


