معروف انٹرنیشنل اسپتال اور ٹرانس ورلڈ کی آگاہی تقریب کے شرکا۔ تصویر: اے پی پی، 16 اکتوبر 2026
اسلام آباد (صورت حال، ہیلتھ ڈیسک) معروف انٹرنیشنل اسپتال نے ٹرانس ورلڈ کے اشتراک سے چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی کی تقریب منعقد کی، جس میں طبی ماہرین اور معاشرتی نمائندوں نے شرکت کی۔
اے پی پی کے مطابق تقریب میں خواتین کی صحت، بروقت طبی مشورے اور مرض کی تشخیص و علاج کے دوران جذباتی تعاون کی اہمیت اجاگر کی گئی۔
کنسلٹنٹ بریسٹ کینسر سرجن ڈاکٹر سائرہ محمود نے کہا کہ بروقت تشخیص علاج کے نتائج بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے غیر معمولی علامات پر مستند معالج سے مشورہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ماہر نفسیات ایشا ملک نے مریضوں کو تشخیص، علاج اور بحالی کے مراحل میں نفسیاتی و جذباتی تعاون فراہم کرنے کی اہمیت بیان کی۔ کمیونٹی سپورٹ پروگرام کی سربراہ روبینہ افضل نے صحت سے متعلق آگاہی اور معلومات تک رسائی کے اقدامات کا ذکر کیا۔


