اسلام آباد (صورتِ حال، نیوز ڈیسک) قومی اسمبلی نے جمعہ کو الیکٹورل اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی تحریک منظور کی۔ یہ تحریک وفاقی پارلیمانری امور کے وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قواعد کارکردگی کے آرٹیکل 244B کے تحت پیش کی۔
کمیٹی میں دونوں ایوانوں کے اراکین شامل ہوں گے اور آزاد، شفاف اور منصفانہ انتخابات کے لیے سفارشات تیار کرے گی۔ اس اقدام پر حکومتی ذرائع نے کہا کہ یہ انتخابات کے نظام کی بہتری کا حصہ ہے۔


