پاکستانی سکواش کھلاڑی ماہ نور علی۔ فائل تصویر: اے پی پی
کوالالمپور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کی ماہ نور علی ملائیشیا میں جاری جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں۔
اے پی پی کے مطابق ماہ نور علی نے کوارٹر فائنل میں پانچویں سیڈڈ دیویاشی جین کو تین صفر سے شکست دی۔ پاکستانی کھلاڑی اب فائنل میں جگہ بنانے کے لیے سیمی فائنل کھیلیں گی۔


