اے آئی کی تیار کردہ علامتی تصویر
لاہور (صورتِ حال، بزنس ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (س) لاہور کے رہنماؤں نے پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عوام پر مزید بوجھ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں نے معیشت کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے۔
مولانا قاری اعظم حسین، مولانا پیر عبدالقدوس نقشبندی، مولانا ایوب خان اور دیگر رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ حکمران اپنے اخراجات میں کمی کے بجائے عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھا رہے ہیں۔ ان کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام کے لیے مشکلات بڑھا دے گا۔
رہنماؤں نے کہا کہ حکومت آزادانہ اور خودمختار معاشی پالیسیاں اختیار کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتی اور ملک قرضوں کے بوجھ تلے دبتا جا رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکمرانوں کی نااہلی کے باعث تاجر طبقہ پریشان اور سرمایہ کار ملک چھوڑنے پر مجبور ہیں۔
بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت عوام پر بوجھ ڈالنے کے بجائے انہیں ریلیف اور جینے کا حق دے۔


