اے آئی کی تیار کردہ علامتی تصویر
مریدکے (صورتِ حال، کرائم رپورٹر) مریدکے بس حادثہ میں نارووال روڈ پر لدھیکے کے قریب بس اور موٹرسائیکل کے تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہوگیا۔
حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ امدادی کارکنوں نے جاں بحق نوجوان کی لاش ہسپتال منتقل کردی، جبکہ زخمی کو بے ہوشی کی حالت میں لاہور کے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
مریدکے بس حادثہ کے بعد بس ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے بس کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔


