اے آئی کی تیار کردہ علامتی تصویر
(لاہور، بزنس ڈیسک) لاہور میں برائلر گوشت کی قیمت میں 7 روپے فی کلو کمی کے بعد پرچون سطح پر نرخ 454 روپے فی کلو رہا۔ این این آئی کے مطابق زندہ برائلر کی قیمت بھی 5 روپے کم ہو کر 313 روپے فی کلو ہو گئی۔
دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں 2 روپے فی درجن اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ 251 روپے فی درجن کی سطح پر رہے۔
رپورٹ کے مطابق مختلف مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے 20 روپے فی کلو زائد جبکہ فارمی انڈے بھی 20 روپے زائد قیمت پر فروخت کیے گئے۔


