کراچی (صورتِ حال، نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے فیلڈ مارشل سے متعلق اپنے گزشتہ روز کے بیان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بیان اپنے مفہوم کے اعتبار سے غیر ارادی تھا۔
ایک بیان میں نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ وہ ادارے کے وقار کا بہت زیادہ احترام کرتے ہیں۔ ان کے مطابق، ان کے الفاظ سے اگر کوئی غلط فہمی پیدا ہوئی ہو تو اس پر انہیں دلی افسوس ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ فیلڈ مارشل سے متعلق بیان کے ذریعے ان کا مقصد کسی ادارے کے وقار کو مجروح کرنا نہیں تھا۔


