تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی فلم ساز مجید مجیدی کی فلم مڈ ڈے میل نے بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا سب سے بڑا ایوارڈ جیت لیا ہے۔ اس کامیابی کے بعد فلم نے آسکر ایوارڈز کی بین الاقوامی فیچر فلم کیٹیگری کے لیے براہ راست اہلیت بھی حاصل کر لی ہے۔
بوسان فلم فیسٹیول کے مرکزی مقابلے کے لیے رواں سال تیرہ فلمیں منتخب کی گئی تھیں۔ فلم کی فاتح کے طور پر نامزدگی کا فیصلہ چینی ہدایت کار ژانگ ییمو کی جیوری نے کیا۔
مڈ ڈے میل کی کہانی ایران کے ایک غریب گاؤں میں تعینات استاد کے گرد گھومتی ہے۔ استاد اسکول کو بند ہونے سے بچانے کے لیے اسمگلنگ کا راستہ اختیار کرتا ہے۔


