لاہور (این این آئی) اپنی لازوال اداکاری کی بدولت مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والے سینئر اداکار سلیم ناصر کی 37 ویں برسی 19 اکتوبر کو منائی جائے گی۔ پندرہ نومبر 1944ء کو ناگپور میں پیدا ہونے والے سلیم ناصر تقسیم ہند کے بعد پاکستان آئے اور کراچی میں سکونت اختیار کی۔
انہوں نے فنی سفر کا آغاز ٹیلی ویژن سے کیا اور ہر قسم کے کردار کو بخوبی نبھایا۔ ان کے مقبول ڈراموں میں دستک، نشان حیدر، آخری چٹان، یا نصیب کلینک، بندش اور ان کہی شامل ہیں۔
آنگن ٹیڑھا میں ان کے کردار اکبر نے انہیں ہمیشہ کے لیے امر کردیا۔
سلیم ناصر نے فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں وحید مراد کی فلم زیب النسا ء بھی شامل ہے۔ انہیں فنی خدمات پر صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
وہ 19 اکتوبر 1989ء کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔


