بیورو رپورٹ (صورتِ حال، DESK) — اداکارہ زویا ناصر نے طلاق سے گزرنے والی خواتین کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ازدواجی رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ گہرے جذباتی کرب کا باعث بنتا ہے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ خاندان اور معاشرے کو خواتین کو شرمندہ کرنے کے بجائے ان کا ساتھ دینا چاہئے۔ شادی ختم کرنے کا فیصلہ کبھی بھی آسان نہیں ہوتا اور یہ تجربہ ذات کا حصہ کھو دینے کے مترادف ہے۔
زویا ناصر نے مزید کہا کہ خواتین اتنا بڑا فیصلہ کسی معمولی وجہ سے نہیں کرتیں بلکہ مشکل حالات کے بعد اس نتیجے پر پہنچتی ہیں۔ اس تناظر میں خاندانوں کو فیصلوں پر تنقید کرنے کے بجائے ان کی حمایت کرنی چاہئے۔


