لاہور (این این آئی) شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت میں مزید اکیس روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ نئی قیمت کے بعد برائلر گوشت پانچ سو تتیس روپے فی کلو ہو گیا ہے۔
زندہ برائلر مرغی کی قیمت پندرہ روپے اضافے سے تین سو اڑسٹھ روپے فی کلو ہو گئی۔ اس کے علاوہ فارمی انڈوں کی قیمت میں مزید ایک روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
اضافے کے بعد انڈے دو سو سڑسٹھ روپے فی درجن کی سطح پر فروخت ہو رہے ہیں۔ اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخ نامے سے بیس روپے زائد قیمت پر فروخت کیا گیا۔


