لاہور (نیوز ڈیسک) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی رہنما شہزاد اشرف بھٹی نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں دوسری بار توسیع کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ تاجروں کو ریلیف دینے کی جانب مثبت قدم ہے۔
شہزاد اشرف بھٹی نے کہا کہ ایف بی آر سسٹم کے تکنیکی مسائل ٹیکس دہندگان کے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈیجیٹل نظام کو جدید بنایا جائے تاکہ تاجروں کو سہولت مل سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تاجروں کی ٹیکس سکیم میں پائے جانے والے ابہام فوری دور کیے جائیں۔ انہوں نے طریقہ کار واضح کرنے کے لیے موثر آگاہی مہم چلانے کا بھی مطالبہ کیا۔


