لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن محمد یاسین نے کہا ہے کہ لاہور میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ سے گروتھ کا بڑا پوٹینشل موجود ہے۔ صدر علی حسام اصغر کی قیادت میں کاروباری مسائل کے حل کیلئے عملی کاوشیں شروع کر دی گئی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پسمیڈا کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ محمد یاسین نے کہا کہ معیشت کے استحکام کیلئے صنعتکاروں اور تاجروں کو سازگار ماحول فراہم کرنا ضروری ہے۔
کاروباری لاگت میں کمی اور ٹیکس نظام کی آسانی سے مشکلات کم کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایسی پالیسیوں پر توجہ دے جو مقامی صنعت کے فروغ اور نئی سرمایہ کاری میں معاون ہوں۔


