لاہور (بیورو رپورٹ) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، سطح اور بیراجوں کے بہائو کی صورتحال سامنے آ گئی ہے۔ دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر آمد 39 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 45 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد اور اخراج دونوں 17 ہزار 100 کیوسک رہے۔ خیرآباد پل کے مقام پر آمد اور اخراج 40 ہزار 800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
جہلم میں منگلا کے مقام پر آمد 11 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 16 ہزار کیوسک رہا۔ چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 15 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 8 ہزار 400 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
جناح بیراج پر آمد 80 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 74 ہزار 800 کیوسک رہا۔ چشمہ کے مقام پر آمد 62 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 54 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
تونسہ کے مقام پر آمد 57 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 57 ہزار کیوسک رہا۔ گدو کے مقام پر آمد 48 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 41 ہزار 700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
سکھر کے مقام پر آمد 44 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 12 ہزار کیوسک رہا۔ کوٹری کے مقام پر آمد 16 ہزار 300 کیوسک جبکہ اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
تریموں کے مقام پر آمد 15 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک رہا۔ پنجند کے مقام پر آمد 8 ہزار 400 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
آبی ذخائر کی تفصیل کے مطابق تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ اور پانی کی موجودہ سطح 1518.45 فٹ ہے۔ تربیلا میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.858 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ جبکہ پانی کی موجودہ سطح 1198.50 فٹ ہے۔ منگلا میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 4.142 ملین ایکڑ فٹ ہے۔
چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ اور پانی کی موجودہ سطح 645.60 فٹ ہے۔ چشمہ میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ جبکہ قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.161 ملین ایکڑ فٹ رہا۔
تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ کا ڈیٹا، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم کا ڈیٹا 24 گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے۔


