کراچی میں ناظم آباد پولیس جھگڑا کی انکوائری مکمل کرلی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق انکوائری رپورٹ میں ایس آئی یو اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا رپورٹ اعلیٰ پولیس حکام کو ارسال کرسکتے ہیں۔ واقعے میں مبینہ بدانتظامی پر ضلع وسطی پولیس کے اہلکاروں کو بھی معطل کیے جانے کا امکان ہے۔
چند روز قبل ملزمان کی گرفتاری کے معاملے پر دونوں پولیس یونٹس کے اہلکاروں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔
اس جھگڑے کے دوران ڈی ایس پی شادمان سمیت دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ ایس آئی یو ٹیم کی سربراہی سب انسپکٹر نور اللہ کررہے تھے۔
ضلع وسطی پولیس نے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
مختصر مدت کے لیے اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث گروہ کا مبینہ ساتھی پولیس کانسٹیبل تاحال مفرور ہے۔ پولیس حکام اس معاملے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں تاکہ تمام ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔


