اسلام آباد (کامرس ڈیسک) آرگینک خوراک اور مصنوعات پر تحقیق کرنے والے ادارے کے سربراہ نجم مزاری نے زراعت کی ترقی اور برآمدات کے فروغ کے لیے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اڑان پاکستان کے معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہوگا۔
نجم مزاری کا کہنا تھا کہ برآمدات کو 100 ارب ڈالر تک پہنچانے کے لیے تمام شعبوں میں کلسٹرز کی بنیاد پر منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت زراعت کی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں جن سے بھرپور فائدہ اٹھایا جانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آرگینک زراعت کو روایتی زراعت کے متبادل کے بجائے اس کی تکمیل کرنے والے شعبے کے طور پر فروغ دیا جائے۔


