اسلام آباد (این این آئی) پاکستان میں قومی کھیل ہاکی کی بحالی کی کوششوں میں ایک بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے۔ نیشنل بینک آف پاکستان نے اپنی ڈیپارٹمنٹل ہاکی ٹیم دوبارہ قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
کھلاڑیوں کی بھرتی کا عمل فوری طور پر شروع کیا جا رہا ہے۔ نیشنل بینک کی ہاکی ٹیم آنے والے قومی کھیلوں میں بھی حصہ لے گی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اس مثبت اقدام کا خیرمقدم کیا ہے۔ پی ایچ ایف کے صدر محی الدین احمد وانی نے فیصلے کو بروقت قدم قرار دیا ہے۔


