اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام 54ویں نیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ 22 اکتوبر سے کراچی میں شروع ہوگی۔ یہ ایونٹ سندھ اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔
فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ریٹائرڈ وجاہت حسین کے مطابق تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تمام متعلقہ ڈیپارٹمنٹس اور صوبائی ایسوسی ایشنز کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
چار روزہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کی 14 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ایونٹ میں آرمی، نیوی، واپڈا، پولیس اور چاروں صوبوں کی ٹیمیں شامل ہیں۔
مقابلے 25 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔


