اسپورٹس ڈیسک۔ لوئس ڈیاز کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت بائرن میونخ نے ہوم گراؤنڈ پر آر بی لیپزگ کو ایک کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دے دی ہے۔
اس کامیابی کے بعد بائرن میونخ نے بنڈس لیگا کی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ اس سے قبل بوروسیا ڈورٹمنڈ نے یونین برلن کے خلاف میچ ڈرا ہونے کے بعد پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔
بائرن میونخ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے فوری طور پر پہلی پوزیشن دوبارہ حاصل کر لی۔ بائرن میونخ کی یہ اس سیزن کی بہترین کارکردگی قرار دی جا رہی ہے۔
یہ فتح بدھ کو ہوم گراؤنڈ پر انگلش چیمپئن آرسنل کے خلاف چیمپئنز لیگ میچ سے قبل ٹیم کا حوصلہ بڑھائے گی۔ لوئس ڈیاز کو گزشتہ چار لیگ میچوں میں گول نہ کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
کولمبین کھلاڑی نے شاندار واپسی کرتے ہوئے لیپزگ کے ڈیفنڈر لوکاس کلوسترمین کو مشکلات سے دوچار کیا۔ کیریئر کا سوواں بنڈس لیگا میچ کھیلنے والے ہیری کین نے ایک گول اسکور کیا۔
اس کے علاوہ ہیری کین نے دو گول کرنے میں معاونت بھی فراہم کی۔


