پشاور (نیوز ڈیسک) — خیبر پختونخوا کے مشیرِ صنعت و حرفت ڈاکٹر محمد ارشاد نے چین ونڈو کے دورے کے دوران تعاون کی تجویز کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعت و حرفت کے شعبے میں تکنیکی تعلیم سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔
چین ونڈو میں مڈ اٹم فیسٹیول کی تقریب کے موقع پر پاک چین دوستی کا پیغام بھی دیا گیا۔ ڈاکٹر محمد ارشاد کا کہنا تھا کہ صنعت کی ضروریات سے ہم آہنگ عملی تربیت خود روزگار کے لیے انتہائی اہم ہے۔


