لاہور (صورتِ حال، کرائم رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہنگو اور شمالی وزیرستان میں کارروائیوں کے دوران 10 خوارج ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
انہوں نے خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیوں کے دوران شہید ہونے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔
مریم نواز شریف نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور اظہارِ تعزیت کیا۔


