فائل فوٹو
اسپورٹس ڈیسک۔ سلمان آغا کی شاندار سینچری اور سری لنکا کی دو غیر ذمہ دارانہ وکٹوں کی بدولت پاکستان نے ون ڈے سہ ملکی سیریز کے افتتاحی میچ میں کامیابی حاصل کرلی۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوران اوس کی وجہ سے فیلڈرز کو مشکلات کا سامنا رہا اور پاکستانی فاسٹ بولرز کو ریورس سوئنگ حاصل کرنے میں بھی دشواری پیش آئی۔ سری لنکا کو ہدف کے حصول میں آسانی محسوس ہو رہی تھی جب پون رتھنائیکے اور جانیت لیاناگے کے درمیان 119 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔
تاہم، جانیت لیاناگے حارث رؤف کی گیند پر بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے، جبکہ داسن شاناکا بھی شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر اسی پوزیشن پر کیچ دے بیٹھے۔ چند گیندوں کے وقفے کے بعد سری لنکن ٹیم مشکلات کا شکار ہو گئی اور نسیم شاہ نے بھی بولنگ میں نمایاں کارکردگی دکھائی۔


