نیوز ڈیسک (رپورٹ)۔ کھاریاں کینٹ میں ایک بیچ سرمنی منعقد ہوئی جس میں ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد مرحوم محبوب پسوال کی بیٹی سمن محبوب کو لیفٹیننٹ کے رینک سے نواز دیا گیا۔
وادی بناہ کھوئی رٹہ سے تعلق رکھنے والی سمن محبوب کے اس اعزاز پر عوامی حلقوں اور سماجی رہنماؤں نے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سمن محبوب نے ثابت کیا ہے کہ جذبے کی بدولت خواتین ہر شعبے میں آگے بڑھ سکتی ہیں۔


