فائل فوٹو
فائل فوٹو
ٹھٹھہ صادق آباد (نیوز ڈیسک) کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف یوم سیاہ 27 اکتوبر کو منایا جائے گا۔ اس کا مقصد عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر کی طرف مبذول کروانا ہے۔
اس سلسلے میں کنٹرول لائن کے دونوں جانب احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ ملک بھر میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔
شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی جائے گی اور اہم مقامات پر کالے جھنڈے آویزاں کیے جائیں گے۔ 27 اکتوبر 1947ء کو بھارتی افواج مقبوضہ وادی میں داخل ہوئی تھیں۔
بھارت نے سال 2019ء میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی۔ وادی میں کرفیو نافذ کر کے کشمیریوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔


