فائل فوٹو
فائل فوٹو
نیوز ڈیسک (اسلام آباد) پاکستان نے مالی سال 2025-26 کے دوران 45 بین الاقوامی منڈیوں کو تقریباً 56.57 ملین ڈالر مالیت کی تازہ اور خشک کھجوریں برآمد کیں۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق برآمد کی گئی کھجوروں کی مجموعی مقدار 138.74 ملین کلوگرام رہی۔
متحدہ عرب امارات برآمدی مالیت اور مقدار دونوں لحاظ سے پاکستانی کھجوروں کا سب سے بڑا خریدار رہا۔ برآمدی مالیت کے لحاظ سے جرمنی اور برطانیہ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔


