راولپنڈی (اسپورٹس ڈیسک) ملک جم کلب نے گل کلب کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ڈی سی اے انٹر کلب ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا۔ یہ فائنل میچ ایوب نیشنل پارک کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گل کلب نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو اناسی رنز بنائے۔ گل کلب کی جانب سے یاسر خان نے سب سے زیادہ چون رنز کی اننگز کھیلی۔


