نیوز ڈیسک (راجن پور) — راجن پور میں انڈس ہائی وے کے زیر تعمیر حصے پر مسافر بس الٹنے سے آٹھ مسافر جاں بحق ہو گئے۔ اس خوفناک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت بتیس افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ حادثہ بنگلہ ہدایت کے قریب پیش آیا جب مسافر بس روڈ ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی۔ تمام زخمی مسافروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


