(اسلام آباد، ٹیکنالوجی ڈیسک) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت زوم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں 35 ارب روپے کے مالیاتی فراڈ میں ملوث ملزم کی گرفتاری کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ترجمان کے مطابق اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر حسن سجاد نقوی اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لاہور عاطف امیر شریک ہوئے۔ اس کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور وقاص سعید نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
حکام نے اجلاس کے دوران کیس سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور کارروائی کا جائزہ لیا۔


