انٹرنیشنل ڈیسک (اے پی پی) — روس کے ٹینس کھلاڑی کیرن خچانوف اور یونان کے ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس نے اے ٹی پی الماتے اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے راؤنڈ میں رسائی حاصل کر لی ہے۔
اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق اے ٹی پی الماتے اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا چھٹا ایڈیشن قازقستان کے شہر الماتے کی الماتے ارینا میں جاری ہے۔ اس ٹورنامنٹ کے دوران شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
کھیلوں کی ویب سائٹ کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے ابتدائی میچوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔


