راولپنڈی (اسپورٹس ڈیسک) اے پی پی کے مطابق ملک جمخانہ کلب نے ڈی سی اے انٹر کلب ٹی 20 ٹورنامنٹ کے فائنل میں گل کلب کو سات وکٹوں سے شکست دی ہے۔
فائنل میچ ایوب نیشنل پارک کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا گیا جہاں گل کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بیس اوورز میں چھ وکٹوں پر ایک سو انہتر رنز بنائے۔ یاسر خان نے چون رنز کی نمایاں اننگز کھیلی۔
جواب میں فاتح ٹیم کے سعد مسعود نے ناقابل شکست چوہتر رنز بنائے اور انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ گل کلب کے کپتان ناصر نواز ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔


